اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ فورم کراچی کی دعوت افطار، نامور سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت

علی رضا لیلانی امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن نے شرکت کی جبکہ نماز مغربین مولانا جواد نوری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

شیعیت نیوز: امامیہ فورم کراچی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیتھولک کلب میں کیا گیا۔ دعوت افطار میں شہر کراچی کی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور تنظیمیں جن میں محمود مولوی ایم این اے پاکستان تحریک انصاف، فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان، عادل عسکری ایم کیو ایم پاکستان، معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا ناظر عباس تقوی مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل، مولانا باقرعباس زیدی صوبائی صدر سندھ ایم ڈبلیو ایم،بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق جعفری صدر کراچی ڈویژن ایم ڈبلیوایم۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سابق ایس پی پولیس فرحت عباس ٹارگٹ کلنگ میں شہید

اس کے علاوہ مولانا نعیم الحسن، مولانا حافظ حیدر نقوی، علامہ باقر زیدی جعفریہ آلائنس پاکستان، محمد دیباج صدر کراچی ڈویژن آئی ایس او، سرور علی جنرل سیکریٹری پاک محرم ایسوسی ایشن، عسکری دیوجانی یوتھ فاؤنڈیشن، یعقوب شہباز، رضی حیدر رضوی، منور بھوجانی کونسلر پاکستان تحریک انصاف،پیر معاذ نظامی، ڈاکٹر صابر ابو مریم فلسطین فاؤنڈیشن، علی رضا لیلانی امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن نے شرکت کی جبکہ نماز مغربین مولانا جواد نوری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button