ایران

سپاہ پاسداران کا ایک فوجی مشیر میلاد حیدری شام میں شہید ہو گیا

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے شام میں دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیروں اور افسروں میں سے ایک میلاد حیدری کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ شام میں دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی مشیروں اور افسروں میں سے ایک میلاد حیدری شہید ہوگئے۔

اس بیان میں صیہونی حکومت کے جرائم اور پے درپے جارحیتوں اور ایک آزاد ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی اور بے عملی کی مذمت کی گئی ہے۔

اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بلاشبہ جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کا اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجانی حکام صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وضاحت دیں، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایرانی مسلح فوج نے یوم اسلامی جمہوریہ ایران کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے جمعہ کو 44 ویں یوم اسلامی جمہوری کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم جمہوری اسلامی کو ریفرنڈم نے اسلامی نظام کا مستقبل محفوظ کر دیا، اس ریفرنڈم نے دنیا کے سامنے اسلامی جمہوریت کا رول ماڈل پیش کیا۔

یاد رہے کہ ایران بھر میں 30-31 مارچ 1979ء کو ایک تاریخی دو روزہ ریفرنڈم کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں 98.2 فیصد سے زیادہ ایرانیوں نے ملک میں اسلامی جمہوری نظام کے قیام کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button