ایران

آذربائیجانی حکام صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وضاحت دیں، ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجانی حکام کو صہیونی حکومت کے ساتھ ایران مخالف تعاون کے بارے میں وضاحت دینی چاہیئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کا آذربائیجانی حکام کے ساتھ ایران مخالف متحدہ محاذ کی تشکیل کے معاہدے کے حوالے جاری کردہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین کو ایران کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنانے کے صہیونی حکومت کے مذموم عزائم کی ایک اور دلیل ہے۔

یہ بھی پرھیں : حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کرے، امام جمعہ تہران

انہوں نے ایران مخالف متحدہ محاذ کی تشکیل کے حوالے سے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ اور آذربائیجانی حکام کے بیانات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایران مخالف محاذ کا نیا مرحلہ قرار دیا اور اس سلسلے میں آذربائجان کے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان تاریخی اور مذہبی رشتے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، تاکہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : مٹھی بھر دہشت گردوں نے ملک کا امن داو پر لگا رکھا ہے ان دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آذربائیجان کی حکومت سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے دشمنوں کی طرف سے بچھائے جال سے بچے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں، جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین سے اپنے خلاف صہیونی حکومت کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button