ایران

حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کرے، امام جمعہ تہران

شیعیت نیوز: تہران کے امام جمعہ نے اپنے خطبے میں کہا ہے کہ آج مہنگائی کی روک تھام کرکے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانا حکام اور معاشی ماہرین کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔ اس سال کے شعار اور نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مہنگائی کی روک تھام ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجہ الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے مالک اشتر کے نام خط میں فرمایا کہ اگر عمل صالح اور اچھے کام کا جذبہ دل میں ہو تو اقتدار کے بالاترین ایوانوں تک رسائی حاصل کروگے۔

امام جمعہ نے کہا کہ اس دنیا میں حقیقی سعادت پانے کے لئے عقل، علم اور وحی کے تابع ہونا ضروری ہے۔

رمضان المبارک انسان کی زندگی میں عقل و شعور اور قرآن کی حاکمیت برقرار کرنے کا مہینہ ہے۔ آج مسلمانوں کے اندر عالمی استکبار اور ان کے آلہ کاروں سے مقابلہ کرنے اور باہمی اتحاد کا رجحان بڑھ رہا ہے جوکہ نہایت ضروری اور خوش آیند امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن کا قرآن کریم کی توہین کرنے والے ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ

حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے حجاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کا مسئلہ مرد اور عورت کے صنف سے بالاتر سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ خواتین کو حجاب کے بارے میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ حجاب اور پردہ خاندان کا بنیادی رکن اور باعث عزت ہے لہذا ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے۔

امام جمعہ نے یوم جمہوری اسلامی کے حوالے سے کہا کہ 12 فروردین عوامی اقتدار کا دن ہے۔ اگر عوام میدان میں حاضر رہیں تو عادل فقیہ اقتدار کا محور بن جاتا ہے۔ رہبر معظم کی خوبصورت تعبیر کے مطابق دینی بنیادوں پر استوار عوامی حکومت کے دو ارکان ہیں؛ عوام اور ولایت۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے اس سال کے شعار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سال کے آغاز میں رہبر معظم نے مہنگائی کی روک تھام اور پیداوار میں اضافہ کو سال کا شعار قرار دیا تھا لہذا اقتصادی ترقی اور عوامی سطح پر سہولیات میں اضافہ نظر آنا چاہئے۔ اقتصادی ترقی کے لئے مہنگائی پر کنٹرول بنیادی شرط ہے لہذا حکمرانوں اور اقتصادی ماہرین کی بنیادی توجہ مہنگائی کی روک تھام پر مرکوز ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button