مشرق وسطی

شام کا ایئرڈیفنس متحرک، دمشق پر صیہونی میزائلی حملہ ناکام

شیعیت نیوز: شام کے ایئرڈیفنس نے صیہونی فوج کے فضائی حملوں کو ناکام بنادیا۔

شام کے سرکاری خبررساں ادارے سانا کے مطابق، صیہونی فوج کے حملے میں دمشق کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن شام کے ایئرڈیفنس نے زیادہ تر میزائلوں کو ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

شام کی فوج کے ایک اعلی عہدے دار نے بتایا ہے کہ یہ حملہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر بیس منٹ پر ہوا اور میزائل مقبوضہ جولان علاقے سے مارے گئے تھے۔

شام کی فوج کے اس عہدے دار نے بتایا ہے کہ صیہونیوں کے اس حملے میں دو شامی فوجی زخمی ہوئے اور تھوڑا مالی نقصان بھی ہوا۔

گذشتہ ہفتے بدھ کی صبح کو بھی صیہونی فوج نے حلب ایئرپورٹ پر میزائل داغے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شام کی حکومت نے صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کے بارے میں اقوام متحدہ میں شکایت درج کی ہے تاہم یو این سمیت تمام عالمی ادارے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اس بات کے ثبوت بھی منظر عام پر آچکے ہیں کہ صیہونی حکومت کے حملوں کا فائدہ شام میں سرگرم دہشت گردوں اور غاصب امریکی فوجیوں کو ہی پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزارت خارجہ کی شام پر صہیونی کے نئے حملوں کی مذمت

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم بشار اسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات کو کبھی بھی معمول پر نہیں لائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کا ملک بشار اسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات کو کبھی بھی معمول پر نہیں لائے گا اور نہ ہی کسی ملک کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

امریکی جریدہ پولیٹیکو نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ کچھ سابق امریکی حکام نے ایک خط میں جو بائیڈن” کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی قربت کو روکے۔

پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی حکام، محققین اور ماہرین کے ایک گروپ نے موجودہ انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اپنے ملک کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی قربت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

27 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کو بھیجے گئے ایک خط میں یہ بات کہی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button