ایران

ایرانی وزارت خارجہ کی شام پر صہیونی کے نئے حملوں کی مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر صیہونی حکومت کے نئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے جمعرات اور جمعہ کی صبح دمشق اور اس کے نواحی علاقوں میں بعض مراکز پر صیہونی جارح حکومت کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اقوام عالم کے لئے نمونہ عمل اور امید کی کرن ہے، ایرانی وزارت دفاع

انہوں نے کہا کہ بہت افسوس اور تعجب کا مقام ہے کہ بین الاقوامی برادری شام کی ائیرپورٹ، غیر فوجی مقامات اور حتی رہائشی علاقوں پر صیہونی ریاست کے حملوں پر موثر ردعمل نہیں دکھا پائی اور یہی چیز اس بات کا باعث بنی ہے کہ صیہونی ریاست کو ایک آزاد اور یو این کے رکن ملک پر بار بار حملوں اور جرائم کے ارتکاب کا حوصلہ ملا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ اس طرح کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور دراصل یہ صیہونی ریاست کی طرف سے داخلی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے شام میں ائیرپورٹ اور عوامی مراکز پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سکوت کی وجہ سے دہشت گرد اسرائیلی حکومت شام جیسے اقوام متحدہ کے مستقل رکن ملک پر حملے کی جرأت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امسال بھی عالمی یوم القدس روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، علامہ احمد اقبال رضوی

ترجمان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دوسرے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جارح ملک کے خلاف اقدام اٹھائیں اور یو این چارٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو ایک خودمختار ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف سنگین کاروائیاں کرنے سے روکے۔

صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے آج (جمعہ) صبح دمشق کے متعدد علاقوں پر بمباری کی۔

شام کے شمال مغرب میں 6 فروری کو آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں کی جانب سے شام پر یہ پانچویں بمباری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button