دنیا

امریکہ کو نابود کرنے کے لئے ہمارے پاس کافی ہتھیار موجود ہیں، نیکلائی پاتروشف

شیعیت نیوز: روس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ نیکلائی پاتروشف نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کی سالمیت کو خطرہ پہنچا تو روس کے پاس ہر دشمن بشمول امریکہ کو نابود کرنے کے لئے کافی ہتھیار موجود ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ نیکلائی پاتروشف نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کے پاس ہر دشمن بشمول امریکہ کو تباہ کرنے کے لئے بقدر کافی ہتھیار موجود ہیں۔

انہوں نے روسی میگزین روسیسکایا سے انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی سیاستداں اپنے میڈیا کے چنگل میں پھنس چکے ہیں اور اس بات پر مطمئن ہیں کہ روس کے ساتھ براہ راست جنگ کی صورت میں امریکہ پہلے میزائل حملہ کرے گا اور اس کے بعد روس جواب دینے کے قابل نہیں رہے گا۔

نیکلائی پاتروشف نے مزید کہا کہ نے ابھی تک صبر کیا ہے اور کسی ملک کو اپنی فوجی طاقت سے دھمکایا نہیں لیکن خطرہ کی صورت میں ہمارے پاس اپنی نوعیت کے خاص اور منفرد ہتھیار موجود ہیں جن کی مدد سے ہم ہر دشمن بشمول امریکہ کو نابود کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں امریکی ڈرون گر کر تباہ

دوسری جانب روس نے ایک آبدوز سے ہائپر سونک اینٹی شپ میزائل داغ کر بحیرۂ جاپان میں موجود فرضی جنگی کشتی کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو جنگی بحری جہازوں نے 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کی جنگی کشتی پر میزائل حملہ کرنے کی مشق انجام دی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دو ہائپر سونک انٹی شپ موسکیت نامی میزائلوں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کے تجربات ایسے وقت میں کئے ہیں جب ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتہ پہلے اس کے اسٹریٹیجک اور جنگی طیاروں نے منصوبے کے مطابق سات گھنٹے تک بحیرۂ جاپان کے اوپر پرواز انجام دی ہیں۔

یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی روس نے اپنی ایک آبدوز سے بحیرۂ جاپان میں ایک کلیبر نامی کروز میزائل داغا تھا جس نے 1000 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس نے کلیبر میزائل کو یوکرین میں بہت سے اہداف کے خلاف استعمال کرکے انہیں تباہ بود کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button