عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں امریکی ڈرون گر کر تباہ
شیعیت نیوز: عراقی کردستان کے صدر مقام اربیل میں ایک امریکی ڈرون کے گرنے کی خبر ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کردستان کے صدر مقام اربیل میں ایک امریکی ڈرون ایک عمارت پر آ گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جب کہ مقامی داخلی سیکورٹی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
احتمال دیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون امریکہ کی سرگردگی میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کا ہو سکتا ہے۔
اربیل کی داخلی سیکورٹی کے ترجمان صباح خضر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون امریکی فوجی اتحاد کا ہے جو تکنیکی خرابی کے باعث اربیل میں گرا ہے اور یہ ڈرون تربیتی اڑان کے دوران تصویریں لے رہا تھا۔
ادھر عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے صدرمقام اربیل میں قائم امریکی قونصل خانے کے پاس شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر ہے۔
ٹیلی گرام پر موجود مزاحمتی فورسز کے چینل صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ اربیل میں قائم امریکی قونصل خانے کے آس پاس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے مقابلے میں ہر فلسطینی کو مسلح کیا جائے گا، جہاد اسلامی فلسطین
رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے اور دھماکوں کی آوازیں امریکی قونصل خانے کے پاس موجود علاقوں ملا اومر اور بورین سٹی کی طرف سے سنی گئیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیراعظم محمد الشیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے جڑے مختلف امور اور طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دفتر کے مطابق اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کونسل کی دائرے میں اقتصادی اور سرمایہ کاری جیسے امور پر تعاون رکھنے پر زور دیا گیا۔