اسرائیل اندرونی شکست و ریخت کا شکار ہوگیا ہے، نائب سربراہ حزب اللہ

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اندرونی شکست و ریخت سے دوچار ہے۔
فلسطینی قوم کے صبر و استقامت کے مقابلے میں قابض ریاست کا زوال یقینی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ٹوئٹر پر اسرائیل میں حالیہ فسادات اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا بیج اسی کے اندر ہی بو دیا گیا ہے۔
فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت کے مقابلے میں بالاخر غاصب اسرائیل کی ناجائز ریاست فنا ہوجائے گی۔
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے نے دلیل کے طور پر قرآن کی اس آیت کو تحریر کیا ہے: ’’یُخْرِبُونَ بُیُوتَهُم بِأَیْدِیهِمْ وَأَیْدِی الْمُؤْمِنِینَ‘‘ وہ اپنے گھروں کو اپنے اور مؤمنین کے ہاتھوں سے خراب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ جنگ یمن کی سربراہی کر رہا ہے، محمد علی الحوثی
دوسری جانب لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ اس سے لبنان کے حالات پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق، لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر ولید البخاری نے القوات جماعت کے سربراہ سمیر جعجع سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حالیہ معاہدہ پورے خطے کے لئے نیک شگون ہے۔
سعودی سفیر نے مزید کہا کہ لبنان کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے لبنان میں صدارتی انتخابات ملتوی ہونے کے برے نتائج کا خدشہ ظاہر کیا۔
ولید البخاری نے حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالمی برادری کے ساتھ تعاون اور مذاکرات کا خواہاں ہے۔ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے کے روشنی میں دونوں ممالک آپس کے اختلافات کو باہمی مذاکرات اور سفارتی طریقے سے کریں گے۔