مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام کوٹ ادو میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس،کثیر تعداد میں علماء شریک

27 مارچ, 2023 19:49

شیعیت نیوز: مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام جنوبی پنجاب ریجن کے رکن علمائے کرام کے لئے ایک علمی و تربیتی نشست بعنوان تمہید ظہور امام مہدی عج اور علما کی ذمہ داریاں منعقد ہوئی۔

جامعہ دارالزھرا ایجوکیشنل سنٹر کوٹ ادو میں منعقد ہونی والی اس استقبال ماہ رمضان کانفرنس سے معاون سربراہ مجلس علما امامیہ پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل جامعہ محمدیہ، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید جاوید شیرازی اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نادر حسین مدیر جامعہ شہید مطہری نے خطاب کیا۔ جبکہ نقابت کے فرائض مولانا ضیغم عباس نے ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: قیامت پر ایمان کا اثر انسان کے عمل سے ظاہر ہوتا ہے،علامہ کاظم عباس نقوی

کانفرنس کی ابتدا تلاوت کلام پاک، منقبت اور ترانے سے کی گئی جبکہ اختتام دعائے ظہور امام زمان عج سے کیا گیا۔ کانفرنس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے علمائے کرام بشمول امام جمعہ والجماعت، مدرسین اور مبلغین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

5:21 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top