اہم ترین خبریںایران

شام میں ہمارے اڈوں پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے، کیوان خسروی

شیعیت نیوز: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے خبر دار کیا ہے کہ شام میں ایرانی اڈوں پر کسی بھی حملے یا نقصان پہنچانے کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے کہا کہ دہشت گردی اور داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی حکومت کی درخواست پر قائم کیے گئے اڈوں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن ردعمل سامنے آئے گا۔

کیوان خسروی نے مزید کہا کہ واشنگٹن مصنوعی بحران پیدا کرکے قابض امریکی فوجی دستوں کے ساتھ قدرتی اور قانونی تنازعہ کو دوسرے ممالک سے منسوب نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے دہشت گردی سے نمٹنے اور شام میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، اور وہ اس ملک کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت اور اس کے خلاف کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جانب سے صیہونی حکومت کے ہاتھوں غیر قانونی اپارٹمنٹس کی تعمیر کی مذمت

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جلد ہی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے حالیہ دنوں میں آسٹریا، آسٹریلیا، عمان، قطر، کویت، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ، پاکستان، ملائیشیا، سعودی عرب، لیبیا اور شام کے وزرائے خارجہ سے مختلف امور پر مشاورت اور تبادلۂ خیال کیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی متوازن خارجہ سیاسی پالیسی اور متحرک سفارت کاری درست راستے پر جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ روس اور ایران کے وزراء خارجہ 29 مارچ کو ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button