یورپی ممالک احتجاجی ریلیوں اور تشدد کی لپیٹ میں

شیعیت نیوز: یورپ کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ جرمنی میں بھی جرمن شہریوں کی طرف سے وسیع احتجاجی ریلیوں نکالی جا رہی ہیں۔
جرمنی کے محکمہ ریلوے کے ہزاروں کارکنوں نے برلن میں اجتماع کیا اور تنخواہوں اور معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین، جرمنی کے اعلی عہدے داروں کی نااہلی اور موجودہ قوانین کے نتیجے میں پیش آنے والی ناانصافی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاجی ریلیوں میں شامل جرمن شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت بڑھتی مہنگائی کی جانب سے لاپرواہی برت رہی ہے جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جرمنی میں مہنگائی نے گذشتہ ستّر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس: نہتے شہریوں کے خلاف پولیس کے خصوصی دستے کی وحشیانہ کاروائیاں
ادھر اٹلی میں بھی صنعتی اور پیداواری مراکز کے مزدوروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور معاشی تنگی کے پیش نظر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
گذشتہ روز ناتوتزی فرنیچر کمپنی کے سیکڑوں کارکنوں نے اٹلی کی معاشی ترقی کی وزارت کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کی جانب سے حمایتی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، ناتوتزی کمپنی اپنے ایک تہائی کارکنوں کو نکال باہر کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اس کمپنی کے سیکڑوں کارکنوں اور ان کے گھر والوں کی معیشت داؤ پر لگ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی میں دو ہزار سے زیادہ مزدور کام کر رہے ہیں۔
یورپی عوام کو ایسی حالت میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ دسیوں ارب یورو پر مشتمل مزدوروں سے لئے گئے ٹیکس کو یوکرین کے جنگ کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے۔
ادھر پناہ گزینوں کو نکال باہر کرنے پر خرچ کی جانے والی رقم نے ایک جانب ان ممالک کی معاشی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے تو دوسری جانب انسانی حقوق اور جمہوریت پر مبنی ان کے جھوٹے دعووں پر پانی پھیر دیا ہے۔