ایران

ایران متوازن خارجہ پالیسی کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مملکت رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت رئیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز ملک بھر کے مینیجرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی گھریلو پالیسی بڑی ملکی صلاحیت پر مبنی ہے اور حکومت کی خارجہ پالیسی تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پر مبنی ہے۔

ایرانی صدر مملکت رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ آج ہمارے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن ہمارے مسائل کا انحصار مخصوص ممالک کی مسکراہٹ پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اندازوں کے مطابق، ایرانی سال 1400 اور 1401 میں ملک کی اقتصادی ترقی 5 فیصد سے زیادہ قرار تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ تیل کی خاطر یمن پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، سربراہ سید عبدالملک الحوثی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایرانی صدر مملکت رئیسی کے دورہ ریاض کے بعد ایران اور بحرین کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔

بحرین کے بعض باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کیا ہے۔

ان ذرائع نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے اس ملک کے پارلیمانی وفد کے ساتھ گزشتہ سفر میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا تھا جس نے بحرین میں پارلیمانی یونین کے 12 مارچ کو منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ان ذرائع کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد ایران اور بحرین کے درمیان مذاکراتی ملاقاتیں اور دوروں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

قبل ازیں بعض باخبر ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا تھا کہ بحرین اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے دو طرفہ سطح پر اہم مذاکرات جاری ہیں۔

تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی اور دونوں فریق کے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کے حالیہ معاہدے کے بعد سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button