اہم ترین خبریںیمن

امریکہ تیل کی خاطر یمن پر تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، سربراہ سید عبدالملک الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے ذرائع سے یمن پر قبضہ کرنے اور تیل کی دولت پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ یمن کے خلاف جنگ کے آغاز کا واشنگٹن سے اعلان اس جنگ میں امریکہ کے کردار کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کا محاصرہ ہمارے ملک کے خلاف جنگ کا اہم ترین حصہ ہے اور یمنی عوام کو قومی دولت کے استعمال سے محروم رکھنا بھی جارحیت کا حصہ ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر زور دیا کہ وہ امریکی مفاد میں یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھنے سے باز آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ امریکی مفاد کی خاطر اس جنگ کو جاری نہ رکھیں بلکہ اپنے مفادات کی فکر کریں اور قیدیوں کے تبادلے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے سمجھوتہ پر توجہ مرکوز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان: وزارت خارجہ کے دفتر کے نزدیک خود کش حملہ، 12 افراد جاں بحق و زخمی

انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امن کے حصول کے لیے، جارحیت بند، محاصرہ اور غاصبابہ قبضہ ختم کیا جائے، نقصانات کی تلافی اور یمن کی تعمیر نو کی جائے۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اپنے ذرائع سے یمن پر قبضہ کرنے اور تیل کی دولت پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج چھبیس مارچ کو یمن کے خلاف جاری جنگ کے آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور متحدہ عرب امارت سمیت چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن کے خلاف جنگ اور اس ملک کے زمینی، فضائی اور سمندری محاصرے کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button