اہم ترین خبریںپاکستان

مدارس نے تبلیغ اسلام میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

وہ مدارس قابل قدر ہیں جن میں قرآن مجید اور علوم آل محمد علیہم السلام کی تعلیم دی جاتی ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے سکرنڈ میں مدرسہ جامعہ المرتضیٰ میں طلباء و اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع مدرسہ کے پرنسپل علامہ دلدار حسین مطہری نے مدرسے کی تعلیمی و تبلیغی خدمات بیان کیں اور زیر تعمیر عمارت کا وزٹ کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کے لئے دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں عصری علوم کی ترویج کے لئے پبلک اسکول کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی مدارس نے تبلیغ اسلام میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس، علماءو اکابرین ملت کی بھرپورشرکت

وہ مدارس قابل قدر ہیں جن میں قرآن مجید اور علوم آل محمد علیہم السلام کی تعلیم دی جاتی ہیں۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے زیر اہتمام یونٹ کی تنظیم نو کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم برادر محمود الحسن، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نواب شاہ علامہ سجاد علی محسنی، صوبائی رہنماء شفقت حسین لانگاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر برادر اختیار علی لانگاہ ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے صدر منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button