آئی ایس او گجرات ڈویژن کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے ایصال ثواب کیلئےمجلس ترحیم کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گجرات ڈویژن کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 28 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ بانی آئی ایس او پاکستان اور سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی مناسبت سے افکارِ شہداء کے عنوان سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:23 مارچ یوم تجدید عہد وفا کی مناسبت سےقم المقدسہ میں کانفرنس کا انعقاد
آئی ایس او گجرات ڈویژن کے زیراہتمام مجلس ترحیم مرکزی امام بارگاہ منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی مجلس ترحیم سے سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور ڈاکٹر نقوی کے شہید رفیق، حجتہ الاسلام علامہ غلام شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ برسی کی تقریب میں آئی ایس او کے کارکنوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر شہدا کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔







