مشرق وسطی

غاصب صیہونی فوج نے شام میں ڈرون طیارہ گرنے کا اعتراف کر لیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی پرواز کے دوران شام میں گر گیا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی آناتولی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ شام میں معمول کی ایک پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

صیہونی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس ڈرون طیارے میں موجود اطلاعات کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے اور اس بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

غاصب صیہونی فوج نے اپنے بیان میں ڈرون طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی اور معمول کی پرواز کی وضاحت بھی نہیں کی۔

شام نے ابھی تک اس ڈرون طیارے کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ رمضان المبارک کی آمد پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد

دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ حلب ائیرپورٹ پر صیہونی حکومت کے حملے میں اس ہوائی اڈے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی طرف سے حلب ایرپورٹ پر کئی میزائل فائر کئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ہوائی اڈے کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب اور لاذقیہ کے علاقوں کی فضا میں کئی دھماکوں کی آوازین سنی گئیں ۔

روس کی خبر رساں ایجنسی نے بھی شام کے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حلب اور لاذقیہ کے علاقوں کی فضا میں کئی دھماکوں کی آوازین سنی گئی جبکہ شام کے دفاعی سسٹم نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کیا۔

صیہونی حکومت نے یہ حملہ ایسی حالت میں کیا کہ پندرہ روز قبل بھی غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اس ائیرپورٹ کو مالی نقصان پہنچا اوراس ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button