آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے طلبہ کی سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی سےملاقات

22 مارچ, 2023 12:00

شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے طلبہ نے تعلیمی تفریحی دورے پر اسلام آباد میں قومی اداروں کا وزٹ کیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی کے سفیرانِ نور ٹوور کے دوسرے روز امامیہ طلبہ نے سربراہ امتِ واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےایک ہی شیعہ خاندان کا 28واں فرد ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا

علامہ محمد امین شہیدی نے امامیہ طلبہ کی میزبانی کی اور پُر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا۔ ناشتے سے قبل امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست منعقد ہوئی، نشست میں متعدد موضوعات پر ڈسکشن ہوئی اور تفصیلی سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ آخر میں علامہ محمد امین شہیدی کی طرف سے مختلف تحائف بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کیلئے لازم ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں بدی کو ترک کرےاور تزکیہ نفس کی جانب خصوصی توجہ دے،علامہ ساجدنقوی

بعد ازاں امامیہ طلبہ پاکستان مونومنٹ پہنچے اور نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد طلبہ نے مونومنٹ اور عجائب خانہ جاتِ پاکستان برائے طبعی تواریخ کا دورہ کیا۔ اس دوران طلبہ کی سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید حسن زیدی کے ساتھ نشست بھی ہوئی۔ سید حسن زیدی نے جامعہ پنجاب کے امامیہ طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

 

1:54 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔