ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی کی علامہ ناظرتقوی سے ان ملاقات

21 مارچ, 2023 18:35

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کراچی میں علامہ ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب میں قید کے بعد رہائی پانے والے ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے کراچی میں ان کے گھر میں ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسیرِ حجاز مقدس، علامہ سید ناظرعباس تقوی آل سعود کی قید سے رہا،باحفاظت گھرپہنچ گئے

ملاقات کے دوران علامہ عارف واحدی نے علامہ ناظر عباس تقوی کو رہائی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نےرہائی کیلئے تمام دوستوں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

2:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top