اسیرِ حجاز مقدس، علامہ سید ناظرعباس تقوی آل سعود کی قید سے رہا،باحفاظت گھرپہنچ گئے

21 مارچ, 2023 17:48

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہائی کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنی رہائی میں کردار ادا کرنے والوں، ملی تنظیموں، علمائے کرام اور عوام کا دعاؤں میں یاد رکھنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مملکت اور پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی آیت اللہ حافظ بشیرنجفی سے نجف اشرف میں ملاقات

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی سعودی عرب میں قید سے رہا ہوچکے ہیں۔ لیکن بعض اندرونی تنظیمی حلقوں نے علامہ شبیر میثمی کے اس اقدام کو پوائنٹ اسکورنگ قرار دیا تھا کیوں کہ اس عمل کے سبب علامہ ناظرتقوی کی وطن واپسی مزید تاخیر کا شکارہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب رمضان المبارک کے بعد دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے

یاد رہے کہ علامہ سید ناظر عباس تقوی 13 رجب المرجب جشن ولادت باسعادت مولود کعبہ مولا علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر عمرے کی سعادت کے حصول کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے اور ولادت کی خوشی میں خانہ کعبہ میں علی ولی اللہ کا پرچم اٹھایا تھا، جس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی کو کو مکہ مکرمہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

3:53 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top