دنیا

شمالی کوریا کی امریکہ کو جوہری حملے کی دھمکی

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے صدر نے ایک فوجی مشق کے دورے کے دوران، امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف جوہری حملے کی تیاری پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کیم جونگ اون نے فوجی اور سیاسی حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی وقت جوہری حملے کرنے کے لئے تیار رہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کا بیان اس وقت سامنے آئے جب اس ملک نے ہفتہ اور اتوار کو اپنی "جنگی ڈیٹرنس اور جوہری جوابی حملے کی صلاحیت” کو مضبوط بنانے کے لیے مشقیں کیں ہیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ گزشتہ ماہ سے سالانہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہے ہیں، جن میں اتوار کو فضائی اور بحری مشقیں اور امریکی اسٹریٹیجک بمبار شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف جارحیت کی مشق تصور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دورۂ روس کا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے، چینی صدر شی جن پنگ

دوسری جانب کولمبیا کے افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ائی جے سی 4227 نمبر کا فوجی ہیلی کاپٹر کیوبدو شہر کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اسکائی نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا اور میں نے حکام کو فوری طور پر علاقے میں جانے کا حکم دیا ہے۔

کولمبیا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس بات کا تخمینہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آپریشن سے واپس آنے والا فوجی ہیلی کاپٹر مکینیکل خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے مناظر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button