دنیا

نیتن یاہو اسرائیل کے لئے ایران اور حزب اللہ سے زیادہ خطرناک ہیں، آویگدور لیبرمین

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی ریاست میں اپوزیشن لیڈر اور وزیر رہ چکے آویگدور لیبرمین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو اسرائیل کے لئے حزب اللہ لبنان سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سیاسی جماعت کے سربراہ آویگدور لیبرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا خطرہ ایران اور حزب اللہ سے بڑا خطرہ ہے۔

اپوزیشن جماعت کے سربراہ اور سابق صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپید نے بھی صیہونی ٹی وی 13 کو انٹرویو کے دوران کہا کہ نیتن یاہو کے اقدامات داخلی طور پر پریشان کن ہیں۔

لاپید نے مزید کہا کہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ اور ان کے افراد صیہونی ریاست کو تباہ کر رہے ہیں اور اس کی معیشت و سکیورٹی ختم ہو رہی ہے۔

لاپید نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کی کوئی مثال ماضی میں نہیں ہے اور یہ سب سے خطرناک داخلی بحران ہے جو صیہونی ریاست کے اقدامات کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بدھ کو خطاب کریں گے

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ڈھائی سو اعلیٰ سطحی افسروں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک خط لکھ کر ان کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ خط میں انہوں نے نیتن یاہو کو خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے۔

صیہونی روزنامہ معاریو کے مطابق سابق صیہونی سفیروں، سکیورٹی ایجنسیوں کے ملازموں اور کمانڈروں پر مشتمل 250 صیہونی افسروں نے اپنے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے نام ایک کھلا خط لکھا۔

جس میں انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو اور ان کی کابینہ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے اور صیہونی باشندوں کے درمیان نفرت، وحشت، جھوٹ، تفرقہ اور اختلافات کی فضا کو عام کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button