حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بدھ کو خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ رواں ہفتے بدھ کے روز اہم خطاب کریں گے۔ دوسری طرف زیاد النخالہ کی سربراہی میں سید حسن نصراللہ سے بیروت میں ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عربی چینل المنار نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بدھ کو لبنانی وقت کے مطابق 3:30 بجے خطاب کریں گے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ مجاہد کمانڈر ’’حسین الشامی‘‘ کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے جو بدھ کو لبنان کے امام مجتبی علیہ السلام ہال میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں مکڑی کے جالے کا نظریہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے، ھاآرتص کا اعتراف
دوسری جانب لبنانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران رہنماؤں نے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کو تقویت دینے کے لئے مشاورت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔
نیز اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے صہیونی مخالف کاروائیوں اور ان میں اضافے کو سراہا۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کاروں نے غاصبوں اور اس کی مجرم فوج کے خلاف جس بہادر اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
فلسطینی مزاحمتی جماعت جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے اقدامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ زیاد النخالہ کو حال ہی میں دوسری مرتبہ تحریک جہاد اسلامی کا سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کے خلاف مسلح جدوجہد اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کے حل ہونے تک جاری رہے گی اور فلسطینی عوام جلد ہی اپنے صبر و استقامت کا نتیجہ دیکھے گی۔