ایران

ملک میں دشمن مایوسی پھیلانے اور ملک کی طاقتوں کو کمزوریوں میں بدلنا چاہتا ہے، ایرانی صدر

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ملک میں دشمن مایوسی پھیلانے اور ملک کی طاقتوں کو کمزوریوں میں بدلنا چاہتا ہے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ تہران میٹرو کی لائن 6 اور 7 کے 5 اسٹیشنوں اور ریلوے میں 11 کلومیٹر کے اضافے کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن مایوسی پھیلانے اور ملک کی طاقتوں کو کمزوریوں میں بدلنے کا خواہاں ہے لیکن جو لوگ اسلام، انقلاب اور اسلامی نظام کے دلدادہ ہیں انہیں جاں لینا چاہیے کہ ملک میں بہت سے کام ہوچکا ہے اور ہمارے پیارے نوجوانوں کی کوششوں اور ثابت قدمی کی وجہ سے بھی بہت سے کام انجام ہو رہا ہے۔

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور تہران کے میئر نے بھی میٹرو کی لائن 6 اور 7 کے 5 اسٹیشنوں(دادمان، لالہ، کارگر، ہفت‌تیر اور ولیعصر) اور ریلوے میں 11 کلومیٹر کے اضافے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی مشکلات کی اصلی وجہ امریکی محاصرہ ہے، شیخ محمد یزبک

دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی چین اور متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد اب عراق کا سفر کرنے جا رہے ہیں۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ایڈمرل علی شمخانی عنقریب عراق کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کی ویب سائٹ کے مطابق ایڈمرل علی شمخانی کا یہ دورہ، چین اور متحدہ عرب امارات کے دوروں کے بعد تیسرا اہم دورہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمخانی اپنے دورۂ عراق کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 10 بلین ڈالر تک پہنچانے اور اس میں مزید اضافے کے لئے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عراقی حکام سے تبادلۂ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ عراق ایران کو دوسرا بڑا تجارتی شریک ہے۔ شمخانی کے دورۂ چین کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر اتفاق رائے ہوا تھا جس میں عراق، عمان اور چین نے اہم کردار ادا کیا۔ ایڈمرل علی شمخانی نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جسے عالمی ذرائع ابلاغ میں خاص اہمیت کی نظر سے دیکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button