لبنان

لبنان کی مشکلات کی اصلی وجہ امریکی محاصرہ ہے، شیخ محمد یزبک

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کے شرعی بورڈ کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے کہا ہے کہ بیروت کے اقتصادی و سیاسی بحران اور مشکلات کی وجہ امریکی ناکہ بندیاں ہیں۔

شیخ محمد یزبک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کیا وطن عزیز کی مشکلات امریکی محاصرے کی وجہ سے نہیں ہیں۔؟ اس محاصرے کا مقصد ہے کہ لبنانی ان طاقتوں کے سامنے تسلیم ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یوکرین میں جنگ بندی کی چینی تجویز کی مخالفت کردی

انہوں نے کہا کہ لبنان کی عظیم عوام نہ دھوکہ کھائے گی اور نہ ہی تسلیم ہوگی۔ لبنانی قوم صابر ہے اور خداوند متعال کی رضا سے کامیاب ہوں گے۔

اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کی وجہ سے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے کراچی کے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کی ملاقات

شیخ محمد یزبک نے کہا کہ کیوں مہذب دنیا فلسطینی عوام کے وحشیانہ قتل عام پر اسرائیلی دشمن کی مذمت نہیں کرتی۔

عالمی برادری کی یہ خاموشی ایسی صورت حال میں ہے، جب صیہونی دشمن تمام بین الاقوامی قوانین، ضوابط اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button