اہم ترین خبریںپاکستان

کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا دورہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ، عوامی مسائل سنے

جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی میجر جنرل امیر اجمل، آئی جی پولیس عبدلخالق شیخ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ و دیگر کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔

شیعیت نیوز: کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں۔ تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی میجر جنرل امیر اجمل، آئی جی پولیس عبدلخالق شیخ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ و دیگر کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم عام انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لے رہی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

جہاں پر انہوں نے ہزارہ برادری کے قبائلی عمائدین اور سیاسی اکابرین سے ملاقات کی اور ہزارہ برادری کو درپیش مسائل سنیں۔ اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد، پیپلز پارٹی کے انجینئر ہادی عسکری، بی این پی کے نعمت ہزارہ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے طارق احمد جعفری، انجمن تاجران کے نثار علی ناصر، پی ٹی آئی کے اختر جعفری و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کور کمانڈر کو ہزارہ ٹاؤن کو درپیش مسائل شناختی کارڈ، پاسپورٹ کو بنانے میں درپیش مسائل کے علاوہ ہزارگنجی سے سبزی لانے والوں کو درپیش مسئلے اور پانی کی کمی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی گلزار شہداء میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے۔ تمام اقوام اتحاد اور بھائی چارگی سے پاکستانی بن کر رہیں تاکہ مذہب اور قوم کے نام پر تفریق ختم ہوں۔ بلوچستان میں امن و امان بحال ہو چکا ہے۔ جلد بلوچستان کے حالات کا جائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ بلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں۔ تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button