اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم عام انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لے رہی ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور میں تنظیمی برادران کی ایک صمیمی نشت منعقد ہوئی۔ تنظیمی برادران شہر کے مختلف علاقوں سے شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور میں تنظیمی برادران کی ایک صمیمی نشت منعقد ہوئی۔ تنظیمی برادران شہر کے مختلف علاقوں سے شریک ہوئے۔ تنظیمی نشست میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب، شہریار مرکزی سیکرٹری روابط، مولانا راجہ مصطفی برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور، سجاد حسین نقوی، اسداللہ بلتی، نجم خان مرزا، آفتاب ہاشمی، بابر شاہ، کاظم جعفری، کاظم نقوی، فیضان علی کے علاوہ دسیوں افراد نے بھی شرکت کی۔ اس نشست سے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا اور خالص تنظیمی، سیاسی اور امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عصر غیبت میں تنظیمی کارکن کی ذمہ داریاں کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو کی۔ جسے برادران نے بہت سراہا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے امیدواروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button