ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی گلزار شہداء میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

شیعیت نیوز: محمد باقر قالیباف نے کرمان پہنچنے کے بعد جمعہ کی صبح اس شہر کے گلزار شہداء پر حاضری دی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جوکہ اس وقت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے کرمان کے دورے پر ہیں ہے، انہوں نے گلزار شہداء میں شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق، قالیباف اس دورے کے دوران کرمان شہر میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے،علامہ باقر زیدی

دوسری جانب حسین امیر عبداللہیان اور یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ایران پر لگی پابندیوں کے خاتمے، یوکرین کی صورت حال اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

امیرعبداللہیان نے یوکرین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یوکرین کی موجودہ صورت حال، اس کی وجوہات اور جنگ سے متعلق ایران کی مخالفت پر پہلے بات چیت کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بجائے یوکرین کو اس بات کی تشویق کریں کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سیاسی اور فوجی سرکاری ملاقاتوں اور اجلاسوں میں اپنے الزامات کے ثبوت پیش کرے اور الزامات کی بجائے رسمی مذاکرات کرے تو اسے پتہ چلے گا کہ ایران صلح کا خواہاں ہے نہ کہ جنگ کا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تعاون درست راہ پر جاری ہے۔

یورپی خارجہ سیاست کے مشیر جوزف بورل نے کہا کہ یوکرین جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کی باتوں کی باوجود علاقے میں صلح کے قیام میں ایرانی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button