ایران

آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای حرم امام رضا علیہ السلام میں خطاب فرمائیں گے

شیعیت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای ہر سال کی طرح امسال بھی مشہد مقدس میں نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔

روضہ مبارک کے حکام کے مطابق رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای کا خطاب مقامی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہوگا۔

پروگرام کا انعقاد حضرت امام خمینی (رہ) کے رواق اور اس سے ملحقہ رواقوں کیا جائے گا۔ رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای اپنے خطاب میں ملکی اور عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی گلزار شہداء میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

دوسری جانب ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہاتھوں خطے میں کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین اور پیشرفتہ ترین سہولیات کے حامل مراکز میں سے ایک، برکت جامع کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ مرکز جو 1,200 بلین تومان کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، مغربی ایشیا کے خطے میں ٹائپ 3 کینسر کی روک تھام اور علاج کے جدید ترین مراکز میں سے ایک ہے جہاں پیشرفتہ ترین سہولیات اور ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

برکت جامع کینسر سینٹر ہر قسم کے کینسر کی اسکریننگ، تشخیص اور علاج سے متعلق تمام تر خدمات فراہم کرے گا جبکہ ماہر عملے کی تربیت اور دنیا میں دستیاب جدید ترین طبی آلات کے ساتھ کام کرنے کی تربیت اس مرکز میں قائم ہیڈ کوارٹر کی دیگر اہم خدمات میں ایک اور خدمت ہے۔

اسی طرح مغربی ایشیا میں پہلی بار کینسر کے علاج کے اس مرکز میں چند انتہائی جدید آلات جیسے لائنیر ایکسلریٹر، سائبر نائف، ٹوموتھراپی اور سی ٹی سمیلیٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button