یونان میں تعینات سفیر اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اعزازمیں عصرانہ
شیعیت نیوز: یونان میں تعینات سفیر اسلامی جمہوریہ ایران جناب احمد نادری کیجانب سے فخر ملت اسلامیہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی قبلہ کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ان دنوں یونان کے تبلیغی دورے پر مصروف ہیں، ان کے اعزاز میں یونان میں متعین جمہوری اسلامی ایران کے سفیر محترم احمد نادری نے عصرانے کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
ایرانی سفارت خانے میں منعقدہ اس تقریب میں سفارتی عملے کے علاوہ معروف صحافی، ادیب، شاعر سیّد اقبال حیدر، میزبان محترم سید عشیر حیدر رضوی، شاعر ،ادیب دانشور ڈاکٹر سیّد ندیم عباس نقوی شریک رہے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سفارتی عملے اور معززمہمانان گرامی سے عالم اسلام کے مسائل اور پاکستان کی اہمیت اور کردار کے عنوان پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔







