مشرق وسطی

شرم الشیخ سربراہ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کو شرکت کی دعوت

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل ’’کے اے این‘‘ چینل نے اطلاع دی ہے کہ چند روز قبل اردن کی میزبانی میں عقبہ سکیورٹی اجلاس کے دو ہفتے بعد ایک نئی سربراہی کانفرنس آئندہ دنوں مصر کے پرفضا مقام شرم الشیخ سربراہ اجلاس میں امریکی سرپرستی میں منعقد کی جائے گی۔ اس سربراہ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چینل نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے قومی سلامتی کے سربراہ کے ساتھ ساتھ شن بیٹ کے سربراہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں کے کوآرڈینیٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اردن اور مصر کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاروں کےفلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے

چینل کے مطابق شرم الشیخ سربراہ اجلاس عقبہ سکیورٹی سربراہی اجلاس کے نتائج میں سے ایک ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر فلسطین میں فیلڈ کے حالات کو پرسکون کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

عقبہ سربراہی اجلاس چند ہفتے قبل اردن میں منعقد ہوا تھا جس میں اتھارٹی، قابض صیہونی ریاست، اردن، مصر اور امریکہ کے نمائندوں نےشرکت کی تھی۔ تاہم فلسطینی دھڑوں اور عوام کی طرف سے اس نام نہاد امن کانفرنس کو مسترد کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہنگو سے تعلق رکھنے والے زوالکرم ولد سرفراز کا پشاور میں بے دردی سے قتل انتہائی افسوسناک ہے، شبیر حسین ساجدی

عقبہ سربراہی اجلاس کے اعلامیے کے متن کے مطابق تمام فریقین نے یروشلم میں مقدس مقامات کےتاریخی اسٹیس کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی فلسطینیوں اور اسرائیل سے یکطرفہ اقدامات کو 3 سے 6 ماہ تک  معطل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button