دنیا

برطانیہ میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری، میٹرو سروس بند

شیعیت نیوز: لندن کے میٹرو کے کارکنوں اور ڈرائیوروں نے بدھ کی رات سے چوبیس گھنٹے تک ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا تھا جس کے نتیجے میں آج میٹرو سروس بند رہی اور نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

آج بھی اکسٹھ ہزار نوجوان برطانوی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں کمی کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ پیر کے روز سے جاری ہے اور دسیوں ہزار مریضوں کے علاج کا سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ جیسے حساس حصوں میں سرگرم ڈاکٹروں نے بھی خدمات دینے سے انکار کردیا ہے۔

گذشتہ روز اسکول ٹیچروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پورے برطانیہ میں ہزاروں اسکولوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئیں ۔

ٹیچروں اور تعلیمی شعبے کے کارکنوں نے بھی حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کا ماحول بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے معاشی بحران نے شدت اور طوالت کے لحاظ سے نصف صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں مہنگائی کی شرح دس فیصد پار کر چکی ہے جو کہ گذشتہ چالیس سال کا بدترین ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی معیشت تباہ ہو رہی ہے، امریکی ارب پتی کین گریفن

دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور نتیجے میں چاروں طرف گندی اور ناقابل برداشت بو نے شہریوں کی ناک میں دم کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ریٹائرمینٹ اور پینشن کے قوانین میں حکومت کی تازہ تبدیلیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

اسی احتجاج کی ایک کڑی کے بطور اس بار دارالحکومت پیرس کے صفائی ملازمین نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث اب یہ شہر کوڑے کی نگری میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کوڑے دان ابل پڑے ہیں اور چاروں طرف کوڑے کرکٹ کے بڑے بڑے دھیر نظر آ رہے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں سڑکوں کے کنارے ٹنوں کے حساب سے بدبو دار کوڑے کرکٹ کو دیکھا جا سکتا ہے جو اب سڑنے کے باعث پورے شہر بھر میں شدید بدبو اور شہریوں کی شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے شہر میں چوہوں کی نقل و حرکت اور موذی سرگرمیوں کا خطرہ بھی بہت بڑھ گیا ہے۔

اسکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق صفائی ملازمین کی ہڑتال کے باعث اب تک شہر میں پانچ ہزار سے زائد ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button