موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے،علامہ باقر عباس زیدی

15 مارچ, 2023 17:33

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ملکی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے۔اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے بر سر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکارکر دیاو طن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،معصومہ نقوی

انہوں نے کہا کہ زمان پارک ریاستی اداروں کی جانب سے عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں محافذ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دھائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی نا جائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران حکومت آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے،علامہ وسیم عباس معصومی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مذید بحرانوں کا شکار نہیں ہو سکتاعوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہیں کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کواپنے جرائم کاحساب دینا پڑھے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کی بقاء کے لئے اس کی خود مختاری کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔

7:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top