اہم ترین خبریںپاکستان

جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،معصومہ نقوی

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش اور پھر اس کی حمایت میں نکلے ہوئے تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ظلم و ستم کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گی ، تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اس کے برعکس یہ ظلم کر کے اس امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو، ہم بحثیت پاکستانی اس موجودہ حکومت کے اس ظالمانہ و وحشیانہ اقدام اور نہتی و مظلوم عوام پر اس بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی نگران حکومت آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے،علامہ وسیم عباس معصومی

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں ، اور جب تک سڑکوں پر نکلنے کی کال نہیں دی جاتی ، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس ظلم و ستم کی پرزور مذمت بھی کریں اور اپنے گھر کے افراد کو تیار و آمادہ کریں کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button