اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام: صوبے حماہ کے مصیاف علاقے پر اسرائیلی جارحیت، تین شامی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: شام کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حماہ کے مصیاف علاقے پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شام کے تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کو مغربی صوبے حماہ کے مصیاف میں واقع علاقے حیر عباس کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں شامی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس حملے کے بعد شام کے ایک فوجی ذریعے نے بھی خبر دی کہ صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان، اور طرطوس کے بعض علاقوں پر میزائل فائر کئے اور حماہ کے علاقے کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

شامی ذرائع کے مطابق شام کے دفاعی سسٹم نے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا اور فائر کئے جانے والے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

غاصب صیہونی حکومت شام کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے کہ جب یہ ملک حالیہ زلزلے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کر رہا ہے اور بے گھر ہونے والے شامی شہریوں کو پناہ دیئے جانے میں سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی آئے دن شام کے مختلف علاقوں منجملہ مقبوضہ جولان میں اپنے اہداف کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، حسین امیر عبداللہیان

دوسری جانب شامی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حمص کے مضافات میں واقع التنف میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں داعش دہشت گرد عناصر منتقل کئے گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ قابض امریکی فوجیوں نے شہر الحسکہ میں ثانویہ صنعتی جیل سے داعش دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اس شہر کے جنوب میں واقع الشدادی میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے منتقل کیا ہے۔

اس بارے میں مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان دہشت گردوں کو عراق و اردن کی سرحدوں کے قریب منتقل کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس امریکی اقدام کا مقصد داعش دہشت گردوں کو ٹریننگ دینا اور انھیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔

ستمبر دو ہزار سترہ میں شام میں امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کی شکست کے فورا بعد امریکی فوجیوں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کی جگہ اپنا ڈیرہ ڈال دیا اور پھر اسی وقت سے شام کا تیل نکالنے اور اس کی لوٹ مار کئے جانے کا عمل شروع کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button