ایم ڈبلیوایم کے تحت لندن میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی برسی کے موقع پر تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد

12 مارچ, 2023 18:43

شیعیت نیوز: مسلم کمیونٹی آف ایسیکس لندن میں مجلس وحدت مسلمین یوکے اور امامینز یو کے ۔ کے زیر اہتمام 28ویں برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے موقع پر تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یو کے بھر سے علماء اور تنظیمی افراد و عہدیداروں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید وجاہت علی الحسینی نے سرانجام دیئے۔

کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین یوکے ۔کے صدر جناب حجتہ الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، حجتہ الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی، حجتہ الاسلام مولانا غلام حر شبیری، حجتہ اسلام مولانا مشرف حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے سوانح حیات اور کردار اور افکار پر روشنی ڈالی اور انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں متنازعہ بل منظورکرکے ملک دشمن ملک میں مسلکی تقسیم کو ہوا دے کر امن عامہ کو پھر سے تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،علامہ سید احمد اقبال رضوی

مقررین نے یہ عہد کیا اور تمام ملت کے زعماء اور افراد سے اپیل کی کہ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق کہ ان شہیداء کے افکار کو ذندہ رکھا جائے۔ آج ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ملت تشیع کو اتحاد کی ضرورت ھے۔ کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین جناب حجتہ اسلام مولانا سید احمد اقبال رضوی اور مولانا نقی ہاشمی صاحب نے بھی پاکستان سے خطاب کیا ۔

تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح ہر شعبہ ذندگی میں ملت تشیع کو کام کرنے کی ضرورت ھے اسی طرح ملک کے ایوانوں میں بھی شیعہ نمائندگی بہت ضروری ھے اور یہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے نظریات کے عین مطابق ھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

مقررین نے مزید کہا کہ فلاحی کام یا عزاداری یا دوسری اجتماعی عبادات ھوں سب فرائض کے ساتھ ساتھ ان کا تحفظ بھی ضروری ھے اور ملکی عوامی اور حکومتی سطح پر ان کو سپورٹ یعنی مدد کی بھی ضرورت ھے ۔ جس طرح پاکستان کے دوسرے فرقوں اور مذاہب کی باقاعدہ قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ھے اسی طرح شیعیان پاکستان کو بھی ان ایوانوں میں نمائندگی لینا ھو گی ۔

مقررین نے فلسفہ شہادت پر بھی خطاب فرمایا اور حجتہ اسلام مولانا غلام حر شبیری صاحب نے مصائب امام مظلوم مولا حسین علیہ السلام کے ساتھ اور دعا امام زمانہ عج کے ساتھ کانفرنس کا اختتام کیا ۔ آخر میں نیاز کا بندوبست بھی ایم ڈبلیو ایم یو کے کی طرف سے کیا گیا۔

 

1:13 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top