صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 771ویں سالانہ عرس کا سیہون شریف میں آغاز
شیعیت نیوز: صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں سالانہ سہہ روزہ عرس آج سے سیہون شریف میں شروع ہو رہا ہے، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے، جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جما رہتا ہے، یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لعل شہباز قلندر سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا، کیونکہ لعل شہباز قلندر نے اپنی شاعری اور عارفانہ کلام کے ذریعے پوری زندگی اللّٰہ کی وحدانیت اور حضرت محمد (ص) اور انکے اہلبیت علیھم السلام کی عظمت و محبت کا درس دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ثالثی میں ایران سعودیہ دوستی، اسرائیل کی پریشانی اور بلبلاہٹ
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ عرس کے موقع پر انتظامیہ نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کئے ہیں۔ تین روزہ عرس کے دوران ادبی کانفرنس بھی ہوگی، جبکہ عرس کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کرینگے۔







