اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان: مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ، 3 افراد شہید 30 سے زائد زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے مقامی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس اب تک 3 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ثقافتی سینٹر تبیان میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ ابتدائی طور پر 3 افراد شہید اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ عالم دین شیخ حسن عیسیٰ کی بحرین کی جیل میں بھوک ہڑتال کا اعلان

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں کوئی صحافی نہیں البتہ زخمیوں میں صحافی بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے دفتر میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ تقریب کے وقت 25 صحافی وہاں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد نقوی کی وفد کے ہمراہ شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ؒ کےمزار پر حاضری

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے آج کے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے اس قسم کے دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش قبول کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button