جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد نقوی کی وفد کے ہمراہ شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ؒ کےمزار پر حاضری

10 مارچ, 2023 15:31

شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ علی رضا آباد لاہور کے مقامی قبرستان میں شہید راہ حق ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر حاضری دی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفد میں اراکینِ ڈویژنل کابینہ لاہور ڈویژن رانا جرار، سید مشاہد اور رانا عطا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجة الإسلام والمسلمين ڈاکٹر علی عباسی کا جامعہ الکوثر اسلام آباد کا دورہ

مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے اُن کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور قیادت کے ساتھ اُن کی وابستگی کو آئیڈیل قراردیا، اُن کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی کو نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کررکھا تھا۔

3:07 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top