زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آئی ایس او کے زیراہتمام جشن میلاد امام مہدی ع کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے منتظر مہدی ع یونٹ کے زیراہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن میلاد امام مہدی علیہ السلام کی محفل منعقد ہوئی۔ آئی ایس و منتظر مہدیؑ یونٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مرکزی جامع مسجد میں بعد از باجماعت نمازِ مغربین شب برات و جشنِ ولادت باسعادت امام مہدی آخر الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم، نعت، منقبت سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد نقوی کی وفد کے ہمراہ شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ؒ کےمزار پر حاضری
جس کے بعد مولانا عون رضا نے محبانِ اہلِ بیتؑ سے امام زمانہؑ کے متعلق اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ کے موضوع پر گفتگو کی۔ جشن کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہؑ سے کیا گیا۔ بعد از جشن دسترخوانِ امام زمانہ ع کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں محبانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی۔







