اسلام آباد، ماویٰ ٹرسٹ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری میں کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ کا انعقاد

10 مارچ, 2023 15:51

شیعیت نیوز: ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں کیرئیر گائیڈنس ایجوکیشنل ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرنیوالے مقررین نے کیرئیر گائڈنس،Paper Solving techniques، علم، ایمان اور عمل،Mental & Physical Health سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد نقوی کی وفد کے ہمراہ شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی ؒ کےمزار پر حاضری

ورکشاپ کے شرکا سے پروفیسر امتیاز رضوی، محترمہ معصومہ زیدی صاحبہ، ثقلین احمد، محترمہ فرزانہ صاحبہ، جنرل (ر) سید اطہر علی ڈاکٹر کرنل (ر) جاوید اور چئیرمین ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کرار حسین نے خطاب کیا۔ پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات اور معزز مہمامانِ گرامی میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

4:44 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top