مشرق وسطی

شیخ الازہر کا بنگلہ دیش میں خطرناک آگ سے متاثر ین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان

شیعیت نیوز: شیخ الازہر احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی اور اساتذہ، اسکالرز اور طلباء کی جانب سے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں ایک پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خطرناک آگ سے متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں لگنے والی خطرناک آگ کے نتیجے میں 2000 سے زائد خیمے جل گئے، صحت اور تعلیمی مراکز اور مساجد سمیت ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو نقصان پہنچا، تاہم پناہ روہنگیا کے پناہ گزین بے گھر ہو گئے ہیں۔

شیخ الازہر نے الازہر یونیورسٹی کے حکام کو حکم دیا کہ وہ زخمیوں کی ضروریات کا فوری جائزہ لیتے ہوئے فوری امداد فراہم کریں اور خیموں، کپڑے، کمبل، طبی سامان اور خوراک کی صورت میں امداد بھیجیں اور بنگلہ دیش کے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ امداد جلد سے جلد مستحقین تک پہنچائی جائے۔

شیخ احمد الطیب نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ان پناہ گزینوں کی فوری مدد کیلئے اقدامات کرنے کی دعوت دی، تاکہ ان تارکین وطن کی مشکلات حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : آستانہ امن عمل اور شام میں پیشرفت پر ایران کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، فیصل المقداد

دوسری جانب قطر کے امیر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کے مستعفی ہونے پر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔

جنوری 2016ء سے تاحال وزیر خارجہ رہنے والے نئے وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں بھی بدستور نبھاتے رہیں گے۔ 2017ء میں نائب وزیراعظم بننے کے بعد بھی وہ وزارت خارجہ کا چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے۔

ملک کے نئے وزیراعظم مالیات اور معیشت کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔ 2014ء میں قطر فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور 2018ء میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سربراہی کی جب کہ 2005ء سے 2009ء تک کونسل میں معاشی امور کے ڈائریکٹر بھی رہے۔

شیخ محمد بن عبد الرحمان 2009ء میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سپورٹ پروجیکٹ کا ڈائریکٹر رہتے ہوئے امیرِ قطر تمیم بن حمد کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button