مشرق وسطی

شام میں قیام امن امریکیوں کے غیرقانونی قبضے کے باوجود نا ممکن، شامی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکیوں کا قبضہ جاری رہے گا تب تک شام میں قیام امن کی ضمانت فراہم نہیں ہوسکتی۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شام کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی مالی حمایت نہ ہوتی تو دہشت گرد عناصر شام کے نہتے عوام کا قتل عام اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات اور تاریخی آثار کو تباہ نہیں کرسکتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی مسیحیوں کے عالمی مذہبی روحانی پیشوا پاپائے اعظم یونان جناب ائیرو نیموس سے ملاقات

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں درج ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگا ہوا ہے اور واشنگٹن نے تیس ارب ڈالر پر مشتمل قدرتی ذخیروں اور زرعی اجناس کو لوٹ کر شامی عوام کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکیوں کو گذشتہ بارہ سال کے دوران شام میں وسیع تباہی کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ کے فریب میں نہ آئیں، انسانی حقوق کی بائیس تنظیموں کا اعلان

اس بیان میں درج ہے کہ ظالم سامراجی نظام اور اس کی تسلط پسندانہ اور تباہ کارانہ پالیسیوں کا دور ختم ہو رہا ہے اور فوج اور حکومت امریکیوں کے کرائے کے فوجیوں اور آلہ کاروں کو شام سے نکال باہر کرکے ہی سکھ کی سانس لے گی۔

واضح رہے کہ شام کے حالیہ زلزلے کے بعد بھی نہ صرف یہ کہ امریکہ نے وہاں کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کا سلسلہ نہیں روکا بلکہ شام کو ملنے والی عالمی انسان دوستانہ امداد کی راہ میں رکاوٹیں بھی کھڑی کیں اور اُس پر عائد پابندیوں کے بہانے اُس کی امداد کے لئے عالمی کوششوں کو متاثر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button