اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے نیمہ شعبان کے موقع پر اسیر مکہ علامہ ناظرتقوی کی دہائی کیلئےخصوصی دعاکی اپیل

علامہ سید ناظر عباس تقوی کہ جو آپ کے جد کی محبت کے جرم میں بے وطن ہیں اور قید ہیں کی جلد باحفاظت رہائی اور وطن واپسی اور تمام بے گناہ اسیران کی جلد رہائی کیلئے خدا کی بارگاہ میں سفارش کیجئے کہ آپ ہی واحد آسرا ہیں ہمارا۔ اے کریم ابن کریم۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے نیمہ شعبان کی مناسبت سے مختلف سوشل میڈیا ذرائع پر اسیر مکہ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی رہائی کیلئے خصوصی دعا اپیل کی گئی ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے سوشل میڈیا پیجز پر جاری گئی اپیل کا متن درج ذیل ہے۔

اے خدا کے ہاں عزت والے، خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے۔ اے وصی حسین (ع)، اے خلف حجت، اے قائم منتظر مہدی (ع)، اے فرزند رسولؐ، اے خلق خدا پر اس کی حجت، اے ہمارے سردار و آقا ہم آپکی طرف متوجہ ہیں اور آپ کو بارگاہ الہی میں اپنا سفارشی اور وسیلہ بناتے ہیں اور اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں، اے خدا کے ہاں عزت والے خدا کے حضور ہماری سفارش کیجئے۔ یا امامِ زمانہ (عج) علامہ سید ناظر عباس تقوی کہ جو آپ کے جد کی محبت کے جرم میں بے وطن ہیں اور قید ہیں کی جلد باحفاظت رہائی اور وطن واپسی اور تمام بے گناہ اسیران کی جلد رہائی کیلئے خدا کی بارگاہ میں سفارش کیجئے کہ آپ ہی واحد آسرا ہیں ہمارا۔ اے کریم ابن کریم۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار

اپیل میں عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ آج کی شب تمام مسجد و محافل میں اپنی عبادات میں جناب سیدہ سلام اللہ علیھا اور امام زمانہ (عج) کو وسیلہ بناتے ہوئے علامہ سید ناظر عباس تقوی کی جلد خیر و عافیت کے ساتھ رہائی، وطن واپسی کیلئے اور تمام بے گناہ اسیران کی رہائی کیلئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button