آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد

07 مارچ, 2023 20:30

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ(ص) کی عظیم الشان تقریب سے مفتی فیصل عزیزی، مولانا محمد حسین رئیسی اور مولانا سید طالب حسین موسوی سمیت آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔ یوم مصطفی (ص) کے اختتام پر اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم نے اختتامی کلمات کے زریعہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے سالانہ یوم مصطفی (ص) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار

اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ رسول اللہ (ص) کی ذات تمام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے، رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر انسان اپنی اصل منزلت تک رسائی ممکن بنا سکتا ہے، طلبہ و طالبات رسول اللہ (ص) کی تعلیمات پر غور و فکر کریں اور اپنی تحقیقی صلاحیتوں میں بہتری لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم مصطفیٰ (ص) کے انعقاد سے بات واضع ہوتی ہے کے نوجوان نسل اسلام اور عشق رسول (ص) سے لبریز ہے، ایک طرف دنیا بھر میں مسلمانوں پر اقتصادی اور ثقافتی یلغار ہے اور نوجوان نسل کو دین و اسلام سے دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، امریکا و اسرائیل اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوان اسلام سے دور ہوجائیں مگر دشمن اس بات سے لاعلم ہے کہ ہمارے نوجوان، اسلام سے مربوط ہیں اور اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ عشق رسول (ص) مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے، تعلیمی اداروں میں نبی (ص) کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ واریت ہے وہ احمق ہیں۔

6:39 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top