اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار

جس کے دوران مجموعی طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے شہر کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سندھ کی کالعدم جماعتوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران مجموعی طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 7 مارچ یوم ولادت فخر مکتب اہل بیتؑ شہید استاد پروفیسر سید سبط جعفرزیدیؒ

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد پہلے بھی بڑے دہشت گردی کے کیسز میں گرفتار ہوئے تھے جو مختلف اوقات میں ضمانت پر جیل سے رہا ہو چکے تھے۔ ملزمان کو دوبارہ حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث رہیں ہیں، مشتبہ پائے جانے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button