عصر حاضر میں امام مہدیؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی واجب ہے، علامہ مختار امامی

07 مارچ, 2023 20:30

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو امام مہدی علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں امام مہدیؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے، امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ امام مہدیؑ ہی عالم بشریت کے لئے نجات دہندہ ہیں، آج امت مسلمہ جس زوال و ذلت کا شکار ہے اس کا بنیادی سبب اس فکری تربیت کا فقدان ہے جس کا درس آل رسول علیھم السلام کے گھرانے نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر مذاہب کا بھی اس حقیقت پر کامل یقین ہے کہ جب دنیا گناہوں سے بھر جائے گی تو ایک نجات دہندہ کی آمد ہوگی، مسلمانوں کے اس عقیدے کو غیر مسلموں کی طرف سے بھی تسلیم کیا جانا اس کے سچا ہونے کی ایک دلیل ہے۔

5:01 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top