ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 28 ویں برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، ماہرین، اکابرین اور اور کارکنان نے قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کا کراچی میں آپریشن، دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 11 ملزمان گرفتار
ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل تھی۔ شہید ملی پلیٹ فارم کے صوبائی و مرکزی عہدیدار رہے، ان کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی یاد منانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے، وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔







