نجات دہندہ بشریت حضرت صاحب الزمان عج کا ظہور انسانیت کی تمام مشکلات کا حل ہے ، سیدہ معصومہ نقوی

07 مارچ, 2023 20:33

شیعیت نیوز: نیمہ شعبان و ولادت با سعادت یوسف زہرا ، فرزند حیدر ، جانشین پیمبر ، حجت آخر حضرت امام مھدی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ شب پندرہ شعبان عبادت و مناجات الہی کی شب ہے رب کریم آج کی شب اپنے بندوں پر بہت مہربان ہوتا ہے یہ مبارک رات گناہوں کی مغفرت ، رزق میں فراوانی ، حاجات کی قبولیت اور معرفت خدا کے حصول کا بہترین وسیلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نےقوم میں دین ناب اور انقلاب اسلامی کی حقیقی فکر اور روح کو شعوری طور پر متعارف کرانے میں اپنا عملی کردار ادا کیا،علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا ہماری تمام تر مشکلات اور اس پر آشوب زمانے میں امن و نجات کا ذریعہ فقط ظہور امام مھدی عج ہے لھذا آج کی شب خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے آقا و مولا کے ظہور میں تعجیل کی دعا مانگی جائے ، پوری کائنات رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری جانشین کے انتظار میں ہے ہر با شعور اور گہری فکر رکھنے والا فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کہیں نہ کہیں ایک نجات دہندہ کا منتظر ہے یہ شیعیان حیدر کرار کی خوش نصیبی کے ہم اس منجی بشریت کی پہچان و معرفت رکھنے والے ان کی ولایت و مودت کا اقرار کرنے والے اور ان کے ظہور کے منتظرین ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت کمرتوڑمہنگائی کےخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے امام مھدی عج کے ظہور کی زمینہ سازی کرے ،مائیں اپنے بچوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ امام عصر عج کے ظہور کے لیے آمادہ ہوں ہر پیر و جوان مرد و خواتین امام عج کے ظہور کے لیے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جب اس عظیم جانشین الہی کا ظہور ہو تو ہمارا شمار بھی ان کی سپاہ میں ہوسکے۔

3:20 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top