یوکرین جنگ میں روس کی فتح کے بعد نیٹو کا شیرازہ بکھر جائے گا، مک گرگور

شیعیت نیوز: ٹرمپ حکومت میں وزیرجنگ کے مشیر رہ چکے مک گرگور نے کہا ہے کہ جنگ میں یوکرین کی شکست کی صورت میں امریکہ بہت آسانی کے ساتھ یوکرینی صدر کو فراموش کردے گا۔
امریکہ کے سابق مشیر جنگ مک گرگور نے جنگ میں شکست کی صورت میں یوکرین کے صدر کو امریکہ کی طرف سے فراموش کر دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ویتنام میں بھی یہی صورت حال دیکھنے کو ملی تھی.
پنٹاگون کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں عالمی رائے عامہ کی ذہنیت پوری طرح تبدیل ہوچکی ہے۔
مک گرگور نے جنگ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس جنگ میں روس کی فتح کے بعد یوکرین کی مسلح افواج پوری طرح تباہ ہو جائیں گی اور نتیجے میں نیٹو کا بھی شیرازہ بکھر جائے گا کیونکہ یورپی عوام کو سرانجام یہ بات سمجھ میں آجائے گی کہ امریکہ نے ان پر جنگ مسلط کرائی تھی۔
واضح رہے کہ جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں یہ جنگ اب آہستہ آہستہ روس اور مغربی ممالک کے مابین چھڑی ایک جنگ کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف کوئی قرارداد پیش نہیں کی جائے گی، میخائیل اولیانوف
دوسری جانب سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں عام شہریوں کو غذا اور خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے کورونا امداد منقطع کئے جانے سے امریکہ میں کم آمدنی والے گھرانوں کو خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امریکہ میں لاکھوں گھرانوں کو غذا کی فراہمی میں حکومت کی امداد کی ضرورت ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت نے کورونا دور میں فراہم کی جانے والی خوراک کی امداد کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے جس کی بنا پر امریکہ کی بتّیس ریاستوں میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد گھرانوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق امریکہ میں خوراک تقسیم کرنے والے پچہتر فیصد مراکز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غذائی امداد کا سلسلہ بند کئے جانے سے امداد کے تقاضوں میں بھی تیزی سے اصافہ ہو گا۔